ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

Fri, 16 Jul 2021 23:13:35    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے جانے والے پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی لاش کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔

صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’دانش صدیقی کے کنبہ کے افراد اور احباب سے میری تعزیت۔ میں حکومت ہند سے اپیل کروں گا کہ دانش صدیقی کی لاش جلد سے جلد ہندوستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔‘‘ واضح ر ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کرنے کے لئے قندھار جانے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 13 جولائی کو بھی ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔


Share: